10 hours ago
صبا قمر نے شادی کا معاملہ قسمت پر چھوڑ دیا
ویب ڈیسک
|
1 Nov 2025
اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ شادی، محبت اور رشتہ سب کچھ قسمت سے طے ہوتا ہے، جب ان کے نصیب میں ہو گا تو خود ہی ہو جائے گا۔
ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران میزبان نے صبا قمر سے سوال کیا کہ عام طور پر جو بھی اداکارائیں عثمان مختار کے ساتھ کام کرتی ہیں ان کی شادی ہو جاتی ہے، اس بارے میں آپ کیا کہتی ہیں؟
اس پر صبا قمر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ “جب میری شادی قسمت میں لکھی ہوگی، تب ہو جائے گی اور جس کے ساتھ لکھی ہوگی، وہی میرا مقدر بنے گا۔”
اداکارہ نے کہا کہ وہ اس وقت اپنی پیشہ ورانہ زندگی اور اسکرین پر کرداروں کے ساتھ خوش ہیں، “فی الحال تو میں آن اسکرین رومانس سے لطف اندوز ہو رہی ہوں، حقیقی زندگی میں محبت کے لیے وقت ہی نہیں ملتا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ شادی، محبت اور اولاد سب تقدیر کے فیصلے ہیں، انسان چاہے کتنی بھی کوشش کر لے، جو چیز جب لکھی ہو وہی وقت پر ہی ملتی ہے۔
Comments
0 comment