سجل علی ایک اور بھارتی فلم میں کاسٹ، پربھاس کے ساتھ کام کریں گی

سجل علی ایک اور بھارتی فلم میں کاسٹ، پربھاس کے ساتھ کام کریں گی

بھارتی میڈیا نے سجل کو کاسٹ کرنے کی خبر جاری کردی
سجل علی ایک اور بھارتی فلم میں کاسٹ، پربھاس کے ساتھ کام کریں گی

ویب ڈیسک

|

20 Aug 2024

فلم فیئر نے منگل کو اطلاع دی کہ پاکستانی اداکارہ سجل علی آنے والے پیریڈ ڈرامہ فوجی میں ہندوستانی سپر اسٹار پربھاس کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہنو راگھواپوڈی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی شوٹنگ 24 اگست کو حیدرآباد میں شروع ہونے والی ہے۔ اگرچہ پاکستانی  اسٹار کے بارے میں باضابطہ اعلان ابھی ہونا باقی ہے لیکن پراجیکٹ کے قریبی ذرائع نے بالی ووڈ فلم میں سجل کی شرکت کی تصدیق کی ہے۔

مرونال ٹھاکر جیسی دیگر اداکاراؤں کو بھی اس پروجیکٹ سے جوڑ دیا گیا ہے، لیکن گناہ آہن اسٹار کی شمولیت کے بارے میں کچھ عرصے سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔

پنک ولا کے مطابق، فوجی کو آزادی سے پہلے کے دور میں سیٹ کیا گیا ہے اور یہ ایک ایکشن سے بھرپور ڈرامہ ہوگا۔

سجل نے 2017 میں ہٹ فلم مام سے بالی ووڈ میں قدم رکھا، جس میں لیجنڈری اداکارہ سری دیوی نے مرکزی کردار ادا کیا۔ اہم نہ تو سجل اور نہ ہی فوجی کے بنانے والوں نے اس خبر کی تصدیق یا تردید کی ہے۔

قبل ازیں بھارتی میڈیا نے خبر دی تھی کہ فواد خان وانی کپور کے ساتھ نئی بالی ووڈ فلم میں کام کریں گے جس کی شوٹنگ جلد ہی لندن میں شروع ہوگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!