سینئر اداکار طلعت حسین کی طبیعت انتہائی خراب، یادداشت بھی چلی گئی

سینئر اداکار طلعت حسین کی طبیعت انتہائی خراب، یادداشت بھی چلی گئی

اہل خانہ کی مداحوں سے دعاؤں کی اپیل، نئی تصویر یا ویڈیو بھی نہ شیئر کرنے کا مطالبہ
سینئر اداکار طلعت حسین کی طبیعت انتہائی خراب، یادداشت بھی چلی گئی

ویب ڈیسک

|

26 Jan 2024

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار طلعت حسین کی یادداشت ختم ہوگئی جبکہ وہ ان دنوں شدید علیل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھنے والے معروف اداکار طلعت حسین طویل العمری کی وجہ سے طبی پیچیدگیوں کا شکار ہیں جبکہ اُن کی ذہنی حالت بھی بہت خراب ہوچکی ہے۔

اہل خانہ نے اپنی کی بیماری اور حالت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طلعت حسین کو اب بھولنے کی عادت ہوگئی ہے اور وہ باتیں کر کے بھول جاتے جبکہ بعض اوقات تو پہچاننے سے بھی قاصر ہوتے ہیں۔

بیٹی نے نجی میڈیا کو تصدیق کی کہ طلعت حسین اب باتوں کا جواب بھی نہیں دے پارہے۔ اہل خانہ نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اداکار کی صحت کیلیے دعا کریں۔

بیٹی تزئین طلعت نے اس کے ساتھ یہ بھی اپیل کی کہ مداح اُن کی تازہ ویڈیو یا تصویر شیئر کرنے سے گریز کریں کیونکہ ایسا کرنے سے اہل خانہ سمیت کئی لوگوں کو شدید تکلیف پہنچ سکتی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!