والدہ اور ساس کے جنازے میں شرکت نہیں کی، ندا یاسر کا انکشاف

والدہ اور ساس کے جنازے میں شرکت نہیں کی، ندا یاسر کا انکشاف

اداکارہ نے بتایا کہ دونوں مواقعوں پر وہ بمعہ فیملی ملک سے باہر تھیں
والدہ اور ساس کے جنازے میں شرکت نہیں کی، ندا یاسر کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

20 Aug 2024

نامور پاکستانی اداکارہ اور معروف ہوسٹ ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی ساس اور والدہ کے جنازے میں شرکت نہیں کرسکی تھیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں زندگی کے سب سے تکلیف دہ لمحے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ زندگی میں دو مواقع ایسے آئے جب وہ بہت نادم ہوئیں، انہوں نے بتایا کہ فروری 2021 میں جب وہ اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ مالدیپ میں تھیں تو بہنوں نے والدہ کی شدید علالت کے حوالے سے آگاہ کیا اور واپس آنے کا مشورہ دیا۔

ندا یاسر نے بتایا کہ والدہ کی شدید علالت کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا اور پھر وہ انتقال کرگئیں  جس کے بعد انہوں نے وطن واپسی کے ٹکٹ کروائے تاہم کورونا کی وجہ سے بروقت وطن واپس نہیں پہنچ سکیں اور کورونا کا ٹیسٹ نتیجہ آنے میں بھی وقت لگا، جس کے پیش نظر بہنوں کو والدہ کی تدفین کی اجازت دے دی تھی کیونکہ ٹیسٹ کے نتیجے کا کوئی علم نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے ویڈیو کال پر والدہ کا آخری دیدار کیا اور جنازے کو بھی اسی طرح دیکھ سکیں ۔

پروگرام کے دوران انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اسی طرح ان کے شوہر یاسر نواز بھی اپنی والدہ کے جنازے میں شریک نہیں ہوسکے تھے کیونکہ اُس وقت ہم  بچوں کے ہمراہ یورپی ملک ناروے پہنچے تھے اور وہاں پہنچتے ہی ان کے شوہر غصہ کرنے لگے اور وہ جیسے ہی ہوٹل پہنچے اور فون سے وائی فائی کنیکٹ کیا تو انہیں معلوم ہوا کہ  والدہ انتقال کر گئیں ہیں۔

ان کے مطابق ساس کے انتقال کی خبر سننے کے بعد انہیں سمجھ آگیا کہ ان کے شوہر کو قدرتی طور پر غصہ کیوں آنے لگا تھا۔ندا یاسر نے بتایا کہ اسی وقت ہی ان کے شوہر اور بچوں نے واپسی کے ٹکٹ لیے لیکن یاسر نواز اپنی والدہ کے جنازے میں شریک نہیں ہوسکے تھے۔ٹ

ی وی میزبان نے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر جہاں اپنی اپنی والدہ کے جنازوں میں شریک نہ ہوسکے، وہیں دونوں اپنی اپنی ساس کے جنازوں کو بھی نہ دیکھ سکے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!