اے آر رحمان نے ساتویں مرتبہ نیشنل ایوارڈ اپنے نام کرلیا

اے آر رحمان نے ساتویں مرتبہ نیشنل ایوارڈ اپنے نام کرلیا

اے آر رحمان کو منی رتنم کی تامل فلم پونیئن سیلوان پارٹ 1 کیلئے موسیقی کی ہدایتکاری کرنے پر ایوارڈ دیا گیا ہے
اے آر رحمان نے ساتویں مرتبہ نیشنل ایوارڈ اپنے نام کرلیا

Webdesk

|

18 Aug 2024

ممبئی: عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکار، میوزک ڈائریکٹر و گیت نگار اے آر رحمان ساتویں مرتبہ نیشنل ایوارڈ برائے موسیقی جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 16اگست کو 2022 میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلموں کیلئے 70ویں نیشنل ایوارڈز کا اعلان ہوا۔70ویں نیشنل فلم ایوارڈز کے فاتحین میں آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی گلوکار اے آر رحمان کا نام بھی شامل ہے، انہیں نیشنل فلم ایوارڈز میں بہترین میوزک ڈائریکٹر(بیک گرائونڈ اسکور)کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

اے آر رحمان کو منی رتنم کی تامل فلم پونیئن سیلوان پارٹ 1 کیلئے موسیقی کی ہدایتکاری کرنے پر ایوارڈ دیا گیا ہے، یہ فلم سال 2022میں سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیاکہ ساتواں نیشنل فلم ایوارڈ جیتنے کے بعد اے آر رحمان بھارت میں سب سے زیادہ مرتبہ یہ ایوارڈ جیتنے والے پہلے میوزک ڈائریکٹر بن گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ایسگنانی الیاراجہ ہیں، جنہوں نے موسیقی کے شعبے میں پانچ بار نیشنل ایوارڈز اپنے نام کیے۔

ایسگنانی الیاراجہ کو آخری بار سال 2015میں تامل فلم تھرائی تھپٹی کے لیے نیشنل فلم ایوارڈ ملا تھا جبکہ تیسرے نمبر پر ہندی فلموں کے ڈائریکٹر وشال بھردواج ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!