ایک جیسے ڈراموں کے سوال پر فیصل قریشی برہم

ایک جیسے ڈراموں کے سوال پر فیصل قریشی برہم

پروگرام کے دوران ایک خاتون نے پاکستانی ڈراموں میں "ایک جیسی" ساس بہو کی کہانیوں پر تنقید کرتے ہوئے پوچھا کہ دیمک ان سے کس طرح مختلف ہے
ایک جیسے ڈراموں کے سوال پر فیصل قریشی برہم

ویب ڈیسک

|

10 Jun 2025

مشہور پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے اپنی ہارر فلم دیمک کی تشہیر کے دوران ایک لائیو شو میں مداح کے سوال پر سخت ردعمل دیا۔

پروگرام کے دوران ایک خاتون نے پاکستانی ڈراموں میں "ایک جیسی" ساس بہو کی کہانیوں پر تنقید کرتے ہوئے پوچھا کہ دیمک ان سے کس طرح مختلف ہے۔  

فیصل قریشی نے فوری طور پر سوال کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ "کون سے ڈرامے ایک جیسے ہوتے ہیں؟ آپ نام بتائیں! پچھلے تین سالوں سے ہم مختلف کہانیاں دکھا رہے ہیں۔ خائی مختلف تھا۔

عشق مرشد مختلف تھا، کابلی پلاو، بہروپیا، دنیاپور، فرار، سراب اور راجا رانی— کیا یہ سب ساس بہو کی کہانیاں ہیں؟ ہم کب ایک جیسے ڈرامے بنا رہے ہیں؟"

اداکار کے اس جواب پر سوشل میڈیا پر اختلافی آرا سامنے آئیں حامیوں کا کہنا تھا کہ فیصل نے درست کہا، کیونکہ پاکستانی ڈراموں میں حالیہ برسوں میں تنوع آیا ہے۔ 

ناقدین نے کہا کہ فیصل قریشی کو اپنا لہجہ اور رویہ بہتر رکھنا تھا اور وہ شائستگی سے جواب دے سکتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!