حقائق : یو اے ای نے پاکستانیوں کے ویزوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی

حقائق : یو اے ای نے پاکستانیوں کے ویزوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی

امارات میں قائم پاکستانی سفارت خانے نے خبروں کو حقیقت کے برعکس قرار دے دیا
حقائق : یو اے ای نے پاکستانیوں کے ویزوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی

ویب ڈیسک

|

20 Nov 2024

متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے نہ دینے اور پابندیوں سے متعلق خبروں پر وضاحت جاری کردی۔

متحدہ عرب امارات میں قائم پاکستانی سفارت خانے نے پاکستانیوں پر عائد ویزا پابندیوں سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا میں کیے گئے دعوؤں کے برعکس حقائق بالکل مختلف ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان مضبوط و دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کی حکومتیں سرکاری اور تعمیری بات چیت کے ذریعے تمام مسائل کو حل کرنے کیلیے پُرعزم ہیں۔

پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اماراتی حکام کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔ 

دعویٰ

واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔ یہ پابندیاں مختلف وجوہات کی بناد پر لگائی گئیں ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!