علی امین گنڈا پور کی وزیراعلی کے پی نامزدگی پر ن لیگ کو دھچکا، دیگر شخصیات حیران
ویب ڈیسک
|
13 Feb 2024
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے علی امین گنڈا پور کو خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
عمران خان نے علی امین گنڈا پور کی نامزدگی کا اعلان اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر صحافیوں اور دیگر ایکٹویسٹ نے علی امین گنڈا پور کے ماضی کو دیکھتے ہوئے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
مسلم لیگ (ن) نے علی امین گنڈا پور کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل یقین قرار دے دیا۔
ریحام خان نے عمران خان کے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کرنے کے فیصلے پر تنقید کی اور اُن کا موازنہ عثمان بزدار سے کیا۔
اس کے علاوہ دیگر صحافیوں اور سوشل میڈی ایکٹویسٹ نے بھی علی امین گنڈا پور کی تقرری پر تنقید کی اور کہا کہ ’عمران خان نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا‘۔
Said it before will say it again - matter of pride to NOT be a PTI supporter 🙂 https://t.co/kArSFRAFRN
تاہم عمران ریاض نے علی امین گنڈا پور کی نامزدگی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اس وقت بہادروں اور ساتھ دینے والوں کی ضرورت ہے۔
پی ٹی آئی میں اختلافات
پاکستان تحریک انصاف میں علی امین گنڈا پور کی بطور وزارت اعلیٰ نامزدگی پر اختلافات سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپورکی نامزدگی پراسد قیصر، مشتاق غنی، عاطف خان اور شہرام ترکئی ناخوش ہیں۔
Buzdar and Gandapur won’t even ever get a clerical position in Shaukat Khanum but somehow fit to rule over tens of millions in Punjab and KP. Disappointing choice.
پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وزارت اعلیٰ خیبرپختونخوا کی جدوجہد اور حصول کیلیے 3 گروپ بنے ہیں، مشتاق غنی، علی امین گنڈا پور اور عاطف خان وزارت اعلیٰ کیلئے گروپ کے ساتھی یاخود وزیراعلیٰ بننا چاہتے تھے لیکن عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو نامزد کردیا۔
عمران خان کو ایک مضبوط شخص کی ضرورت ہے جو مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑا ہو سکے: امین گنڈا پور کے بطور وزیراعلیٰ کے پی کے نام پر عمران ریاض کا تجزیہ pic.twitter.com/4e1RypSGJK
اُدھر عاطف خان نے علی امین گنڈا پور کی نامزدگی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے عمران خان کا فیصلہ سمجھ کر قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اُن کیلیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔
Comments
0 comment