بنوں میں 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق
رواں سال رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 3 ہوگئی ہے، جبکہ ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 4 تک پہنچ گئی ہے۔
Webdesk
|
11 Sep 2026
پشاور: خیبرپختونخوا سے رواں سال پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، بنوں کی تحصیل میریان میں 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
محکمہ صحت کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے بچے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ نئے کیس کے سامنے آنے کے بعد خیبرپختونخوا میں رواں سال رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 3 ہوگئی ہے، جبکہ ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 4 تک پہنچ گئی ہے۔
متعلقہ حکام کی جانب سے کیس کے بعد علاقے میں پولیو سے بچا کے اقدامات اور صورتحال کی نگرانی مزید مثر بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔
Comments
0 comment