دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے وائرس کی پاکستان میں موجودگی کا انکشاف
ویب ڈیسک
|
13 Dec 2025
دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے مہلک سپر فلو وائرس کی پاکستان میں بھی موجودگی کا انکشاف سامنے آیا ہے،
تفصیلات کے مطابق طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں 20 فیصد نمونوں میں وائرس کی نئی قسم A(H3N2) کے ذیلی گروپ ’سب کلاڈ K‘ کی موجودگی پائی گئی۔
طبی ماہر ڈاکٹر رانا جواد اصغر کے مطابق سپر فلو وائرس کی علامات بھی دیگر انفلوئنزا کی طرح ہے۔
علامات
سر میں درد، نزلہ، بخار علامات ہیں۔
احتیاطی تدابیر
طبی ماہرین کے مطابق اس وائرس سے بچاؤ کیلیے بچوں اور بڑی عمر کے افراد کیلیے ویکسین متعارف کرائی گئی ہے جبکہ کئی ممالک میں نوجوانوں کو بھی یہ لگائی جارہی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق فلو کی نئی قسم A(H3N2) کے گروپ سے تعلق رکھنے والے ’سب کلاڈ K‘ کے باعث برطانیہ سمیت کئی یورپی ممالک میں انفلوئنزا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
برطانوی محکمہ صحت کے مطابق اسپتالوں میں روزانہ اوسطاً 2600 سے زائد مریض داخل ہو رہے ہیں، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہے، موجودہ صورتحال کوویڈ کے بعد اسپتالوں پر سب سے بڑا دباؤ ہے۔
Comments
0 comment