جاپان، گریٹر ٹوکیو میں رواں سیزن کے پہلے برڈ فلو کیس کی تصدیق

جاپان، گریٹر ٹوکیو میں رواں سیزن کے پہلے برڈ فلو کیس کی تصدیق

متاثرہ فارم ٹوکیو کے شمال میں سائیتاما کے رانزان ٹان میں واقع ہے
جاپان، گریٹر ٹوکیو میں رواں سیزن کے پہلے برڈ فلو کیس کی تصدیق

Webdesk

|

30 Dec 2025

ٹوکیو:جاپان کی وزارت زراعت نے سائیتاما صوبے میں ایک پولٹری فارم پر انتہائی مہلک برڈ فلو (ایوئن انفلوئنزا) کے کیس کی تصدیق کی ہے جو اس سیزن میں ملک بھر میں 12واں کیس اور گریٹر ٹوکیو کے علاقے میں پہلا واقعہ ہے۔

وزارت زراعت، جنگلات اور ماہی پروری کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ فارم ٹوکیو کے شمال میں سائیتاما کے رانزان ٹان میں واقع ہے جہاں انڈے دینے والی 2 لاکھ 40 ہزار مرغیاں پالی جاتی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گریٹر ٹوکیو کے علاقے میں ٹوکیو کے ساتھ ساتھ اس کے گرد و نواح کے صوبے سائیتاما، چیبا اور کاناگاوا شامل ہیں۔

سائیتاما صوبائی حکومت کے مطابق فارم میں موجود تمام مرغیوں کو تلف کیا جائے گا۔ وائرس کے مزید پھیلائو کو روکنے کے لیے فارم کے اطراف جراثیم کش اقدامات کو سخت کیا جائے گا جبکہ قریبی پولٹری فارمز میں مرغیوں کی نقل و حرکت پر بھی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

وزارتِ زراعت نے کہا کہ وہ وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے اقدامات مزید تیز اور ایک وبائیاتی تحقیقاتی ٹیم فارم پر بھیجے گی۔

وزارت نے ملک بھر کی صوبائی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ چوکنا رہیں اور پولٹری فارمز میں بروقت تشخیص، فوری رپورٹنگ اور صفائی و حفظانِ صحت کے سخت اقدامات کو یقینی بنائیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!