کراچی : سیوریج ملے پانی کے استعمال سے ہیضہ پھیلنے لگا

کراچی : سیوریج ملے پانی کے استعمال سے ہیضہ پھیلنے لگا

ان دنوں زیادہ تر مریض پیٹ کے انفیکشن کے ساتھ لائے جارہے ہیں، جناح اسپتال میں عام طور پر ہیضے کے 30 سے 40 مریض لائے جاتے ہیں۔
کراچی : سیوریج ملے پانی کے استعمال سے ہیضہ پھیلنے لگا

Webdesk

|

21 Jul 2024

طبی ماہر نے انکشاف کیا ہے کہ شہر قائد میں سیوریج ملا پانی ہیضے کے پھیلا ئوکا سبب بن رہا ہے، جناح اسپتال میں آج کل روزانہ 70 سے 80 ہیضے کے مریض آرہے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق ان دنوں زیادہ تر مریض پیٹ کے انفیکشن کے ساتھ لائے جارہے ہیں، جناح اسپتال میں عام طور پر ہیضے کے 30 سے 40 مریض لائے جاتے ہیں۔

شہر قائد میں میں بارشوں کے آغاز سے ہی ہیضے کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور بارشوں میں ہیضے کے کیسز میں مزید پھیلا ئوکا خدشہ ہے۔

طبی ماہر نے عوام سے غیر معیاری غذا اور غیر معیاری مشروبات سے پرہیز کرنے اور صاف پانی پینے، صابن سے ہاتھ دھونے اور صفائی کا خیال رکھنے کی اپیل کی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!