کراچی، موسمِ سرما میں مریضوں کی اموات میں اضافہ

کراچی، موسمِ سرما میں مریضوں کی اموات میں اضافہ

کراچی میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی وائرل انفیکشن کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
کراچی، موسمِ سرما میں مریضوں کی اموات میں اضافہ

Webdesk

|

2 Jan 2026

کراچی: طبی ماہرین کے مطابق سردیوں کے موسم میں کراچی کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں مردہ حالت میں لائے جانے والے مریضوں کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے جن میں اکثریت بزرگ شہریوں کی ہے۔

ابتدائی طبی تشخیص میں ان اموات کی ممکنہ وجہ دل کا دورہ اور فالج (اسٹروک)قرار دی جا رہی ہے جبکہ موسم کی تبدیلی، فضائی آلودگی اور وائرل انفیکشنز کے باعث ایمرجنسی میں سانس، سینے اور فلو کے مریضوں کی تعداد اور شدت دونوں میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔

اس حوالے سے سول اسپتال کراچی کے ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر عمران سرور نے بتایا کہ کراچی میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی وائرل انفیکشن کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ نزلہ، زکام، کھانسی، سانس کی نالی اور پھیپھڑوں کے انفیکشنز، نمونیا سمیت مختلف امراض کے مریض بڑی تعداد میں ایمرجنسی کا رخ کر رہے ہیں جبکہ سانس کی بیماریوں میں مبتلا پرانے مریض شدید خراب حالت میں لائے جا رہے ہیں۔

بعض مریضوں کی حالت نہایت تشویشناک ہوتی ہے، جنہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال ان کیسز کے بہا میں واضح اضافہ ہوا ہے جس کی ایک بڑی وجہ عوام کی اپنی غیر سنجیدگی بھی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایسے مریض بھی سامنے آ رہے ہیں جن کا فلو تو ٹھیک ہو جاتا ہے لیکن دو دو ماہ تک کھانسی ختم نہیں ہوتی، جس سے کسی سنگین سانس کی بیماری کا خدشہ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریضوں کی ہسٹری سے معلوم ہوتا ہے کہ یا تو انہوں نے دمے (ایستھما)کی ادویات کا مکمل کورس نہیں کیا یا اینٹی بائیوٹکس ادھوری چھوڑ دیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!