کراچی میں کانگو پھیلنے لگا، اموات اور کیسز رپورٹ
ویب ڈیسک
|
15 Aug 2024
کراچی میں کانگو وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا،محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں رواں سال کانگو وائرس کے 14 کیسز اور تین اموات کی تصدیق کردی۔
محمکہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اگست کے پہلے دو ہفتوں میں پانچ کیسز سامنے آگئے، اس مہینے کونگو کریمین ہیمرجک فیور کے چار کیس نجی اسپتال اور ایک جناح اسپتال میں رپورٹ ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال اب تک کراچی میں کونگو کریمین ہیمرہجک فیور کے 14 کیسز سامنے آچکے جبکہ رواں سال اب تک کراچی میں کونگو وائرس سے تین اموات رپورٹ کی گئیں ہیں۔
کراچی کے نجی اسپتال میں رواں سال مارچ میں کانگو کے چار، مئی میں تین اور جون میں دو کیس رپورٹ ہوئے،اس مہینے جناح اسپتال سے کانگو کریمین ہیمرجک فیور کا پہلا کیس رپورٹ ہوا۔کانگو وائرس خطرناک وائرل بیماری ہے جو ٹکس کے کاٹنے کے ذریعے پھیلتی ہے۔
علامات
وائرس کی علامات میں اچانک بخار،سر درد،پٹھوں میں درد،متلی اور قے،چہرے اور جسم پر سرخی اور منہ، ناک اور دیگر جگہوں سے خون بہنا شامل ہیں۔
طبی ماہرین شہریوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی رہے ہیں،جن میں ہلکے رنگ کے لباس پہننا، جانوروں کے ساتھ رابطے کے بعد ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں، جانوروں کے زبح کے دوران دستانے پہنیں اور متاثرہ شخص سے فاصلہ رکھنا شامل ہے۔
Comments
0 comment