کراچی میں خطرناک بیماری پھیلنے لگی، اعداد و شمار جاری

کراچی میں خطرناک بیماری پھیلنے لگی، اعداد و شمار جاری

حکومت سندھ نے اعداد و شمار جاری کردیے
کراچی میں خطرناک بیماری پھیلنے لگی، اعداد و شمار جاری

ویب ڈیسک

|

18 Feb 2025

حکومت سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں رپورٹ ہونے والے ایچ ون این ون وائرس کے کیسز کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق یکم جنوری سے 13 فروری 2025 کراچی میں ایچ ون این ون وائرس کے 119 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 1 جنوری سے 13 فروری 2025 تک سانس کی بیماریوں کے مجموعی طور پر 248 کیسز سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ایچ ون این ون کے 99 کیسز آغا خان اسپتال جبکہ 20 کیسز ڈاؤ یونیورسٹی میں رپورٹ ہوئے، 47 افراد میں انفلوئنزا اے اور 48 میں انفلوئنزا بی کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ 8 افراد میں کووڈ-19 پایا گیا ہے۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، جن میں ہاتھ دھونا، سماجی فاصلہ برقرار رکھنا اور ماسک کا استعمال شامل ہیں۔

ماہرین نے عوام کو فلو سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے اور بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!