خراٹے کن امراض کی نشاندہی کرتے ہیں؟ حیران کن انکشاف
یہ بات امریکا میں ہونے والی تحقیق میں سامنے آئی
ویب ڈیسک
|
6 Mar 2024
ویسے تو کہا جاتا ہے کہ اگر انسان گہری نیند میں ہو تو اُسے سوتے ہوئے خراٹے آتے ہیں۔
خراٹوں کی سائنسی ماہرین نے مختلف وجوہات بیان کی ہیں تاہم ان کے آنے کی حتمی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آسکیں۔
اب امریکا میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خراٹے دراصل ذہنی بیماری کی نشاندہی بھی ہیں۔
ماہرین کے مطابق خراٹے یادداشت کی کمزوری اور سوچنے کے مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں۔ جتنی زیادہ تیز آواز سے خراٹے آتے ہیں اتنے ہی زیادہ مسائل ہوسکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق خراٹے دراصل اوبیسٹریکٹیو سلیپ اپنیا بیماری کی نشانی ہیں، جس کے شکار افراد کی سانس نیند کے دوران بار بار رکتی ہے جس سے خراٹوں کے ساتھ ساتھ متعدد طبی پیچیدگیوں کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔
Comments
0 comment