کوئٹہ میں مزدور کے گھر بیک وقت چار بچوں کی پیدائش، 3 لڑکے ہیں
ویب ڈیسک
|
6 Dec 2025
کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کے مزدور راز محمد کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جن میں لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے۔
راز محمد کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش نجی اسپتال میں ہوئی جبکہ اُن کے پہلے سے دو بچے بھی موجود ہے اور اب اولاد کی مجموعی تعداد 6 ہوگئی ہے۔
راز محمد نے بتایا کہ وہ کوئٹہ میں ڈرائی فروٹ کی دکان میں مزدوری کا کام کرتے ہیں۔
اپنے گھر میں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش پر راز محمد خوش ہیں مگر انہیں معاشی ذمہ داریوں کی بھی فکر ہے اور وہ اس کو بڑا چیلنج قرار دے رہے ہیں۔
راز محمد نے وزیرِاعلیٰ بلوچستان اور صاحبِ ثروت افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے خاندان کی معاونت کریں تاکہ وہ اپنے بچوں کی بہتر دیکھ بھال اور ضروریات کو پورا کرسکیں۔
Comments
0 comment