کیا آپ کو نیند نہیں آتی؟ آسان حل جان لیں۔۔

کیا آپ کو نیند نہیں آتی؟ آسان حل جان لیں۔۔

اس آسان سے طریقے پر عمل کرنے کے بعد نیند، دن کے وقت کے افعال اور دماغی صحت میں نمایاں بہتری نوٹ کی گئی۔
کیا آپ کو نیند نہیں آتی؟ آسان حل جان لیں۔۔

Webdesk

|

19 Mar 2024

بعض افراد کو سارا دن سخت محنت کرنے کے باوجود نیند سے محروم رہتے ہیں اور ساری رات کروٹیں بدلنے میں گزر جاتی ہے۔

ماہرین صحت کی ایک رپورٹ میں اس حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے کہ نیند کی کمی کی اس کیفیت کو انسومنیا (بے خوابی) کہتے ہیں متاثرین اس کے علاج کیلئے مختلف ادویات بھی استعمال کرواتے ہیں لیکن اب نیند کی کمی یا بے خوابی کا آسان سا حل سامنے آیا ہے۔

فلنڈرز یونیورسٹی کے ڈاکٹر الیگزینڈر سویٹ مین کے مطابق ادویات کا استعمال نیند نہ آنے کا واحد حل نہیں بلکہ ’سیلف گائیڈڈ ڈیجیٹل بی ہیویرئل تھراپی‘ کا استعمال ایک متبادل حل ہے جس پر غور کیا جانا چاہیے۔

ڈاکٹر الیگزینڈر سویٹ مین کے مطابق انہوں نے پورے آسٹریلیا میں بے خوابی میں مبتلا افراد میں ایک نئے سی بی ٹی آئی پروگرام کا تجربہ کیا اس آسان سے طریقے پر عمل کرنے کے بعد نیند، دن کے وقت کے افعال اور دماغی صحت میں نمایاں بہتری نوٹ کی گئی۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ یہ تھراپی بے خوابی، دماغی صحت اور معیار زندگی کو بہتر بناتی ہے اور وہ زیادہ سے زیادہ افراد تک اس علاج کی رسائی کو ممکن بنانا چاہتے ہیں تاکہ لوگ نیند کی گولیوں پر انحصار کرنے کے بجائے اس سے فائدہ اٹھائیں اور طویل مدتی نیند کے مسائل سے نجات حاصل کر سکیں۔

بے خوابی میں مبتلا تقریباً 30-40 فیصد افراد میں سلپ اپنیا جنم لینے لگتا ہے،بے خوابی اور سلپ اپنیا نیند کی دو سب سے زیادہ عام بیماریاں ہیں اور اکثر ایک ساتھ ہوتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایسے تمام افراد میں دن کے وقت کام کرنے کی صلاحیت، دماغی اورجسمانی صحت متاثر ہونے لگتی ہے اس طرح ان میں موت کا خطرہ 50-70 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین صحت نے اسی لیے سی بی ٹی آئی کی لوگوں تک رسائی بڑھانے کے لیے، خود گائیڈڈ انٹرایکٹو ڈیجیٹل سی بی ٹی آئی پروگرام متعارف کرایا ہے، جس سے ہم فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!