ملک میں 44 ہزار والدین بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے سے انکاری، 34 ہزار کراچی سے

ملک میں 44 ہزار والدین بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے سے انکاری، 34 ہزار کراچی سے

مصطفی کمال کی والدین سے پولیو کے قطرے پلوانے کی اپیل
ملک میں 44 ہزار والدین بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے سے انکاری، 34 ہزار کراچی سے

ویب ڈیسک

|

14 Apr 2025

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے انکشاف کیا ہے کہ  ملک بھر میں پولیو ویکسین سے انکار کرنے والے والدین کی کُل تعداد 44 ہزار ہے جس میں سے 34 ہزار والدین کراچی کے ہیں۔

 پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے  مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ34 ہزار میں 27 ہزار والدین کا تعلق کراچی کے ضلع شرقی سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپشن موجود ہےکہ جو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کرے اس کے خلاف مقدمہ درج کرائیں لیکن میں ذاتی طور پر پولیس کارروائی کے حق میں نہیں ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے والدین سے اپیل کی کہ پولیو  ویکسین کے خلاف منفی پروپیگنڈے  پر کان نہ دھریں، پولیو ویکسین نہ پلانے والا معاشرے کا دشمن ہے۔

وزیر صحت نے کہا کہ بالخصوص ضلع شرقی میں ہمارے اراکین اسمبلی پولیو ٹیموں کے ساتھ گھروں پر جاکر والدین کو قائل کریں گے کہ وہ اپنے بچوں کو قطرے لازمی پلوائیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!