امراض نسواں اور ملٹی وٹامنز کی جعلی ادویات پکڑی گئیں، ڈریپ کا الرٹ جاری

امراض نسواں اور ملٹی وٹامنز کی جعلی ادویات پکڑی گئیں، ڈریپ کا الرٹ جاری

ریپڈ الرٹ کے مطابق ادویات ڈرگ ایکٹ 1976 سیکشن 3 کے تحت جعلی قرار پائی ہیں
امراض نسواں اور ملٹی وٹامنز کی جعلی ادویات پکڑی گئیں، ڈریپ کا الرٹ جاری

Webdesk

|

17 Aug 2025

 کراچی: گلگت بلتستان سے امراض نسواں اور ملٹی وٹامنز کی جعلی ادویات پکڑی گئیں ہیںجس کے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ)نے ریپڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ڈریپ کے ریپڈ الرٹ میں بتایا گیا کہ جی بی ڈرگ، واٹر و فوڈ اتھارٹی نے 4 ادویات کے 4 بیچ جعلی قرار دیے ہیں، جعلی ادویات مقامی فارما کمپنیز کے برانڈز کے ناموں پر تیار کردہ ہیں، ان کے لیبلز پر کراچی اور لاہور کے پتے درج ہیں۔

ریپڈ الرٹ کے مطابق ادویات ڈرگ ایکٹ 1976 سیکشن 3 کے تحت جعلی قرار پائی ہیں، امراض نسواں کی مسرون ٹیبلٹ 10 ایم جی کا بیچ جعلی ہے، فالک ایسڈ، وٹامن بی 12 کی کیوٹیفول ٹیبلٹ کا بیچ جعلی ہے، امراض نسواں کی ٹیبلٹ ڈیپاسرون کا بیچ 2406 جعلی ہے۔

امراض نسواں کی ڈروپھا ٹیبلٹ 10 ایم جی بیچ ڈی آر پی 0004 جعلی ہے۔ متاثرہ ادویات کے بیچز جعلی فیکٹریوں کی تیارکردہ ہیں۔

 جعلی ادویات غیر قانونی طور تیار اور مارکیٹ میں سپلائی کی گئی ہیں۔ جعلی ادویات کے سیمپلز میں خام مال کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

ڈریپ نے مزید بتایا کہ جعلی ادویات کا استعمال جان لیوا ہو سکتا ہے، ریگولیٹری فورس مارکیٹ سے جعلی ادویات کے بیچز ضبط کرے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!