امریکا میں کینسر کے مریض کا کامیاب ٹرانسپلانٹ، آواز لوٹ آئی
21 گھنٹوں پر مشتمل سرجری تاریخ میں پہلی بار ہوئی
ویب ڈیسک
|
22 Jul 2024
امریکا کے ڈاکٹر نے پہلی بار کینسر کے مریض کا کامیاب لیرنگس ٹرانسپلانٹ کیا جس سے مریض کی آواز لوٹ آئی۔
امریکی ریاست میساچوسٹس سے تعلق رکھنے والے 59 سالہ کینر کے مریض کی نایاپ سرجری 21 گھنٹے تک ہوئی، جس میں پہلی بار وائس باکس کا ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔
مریض کو جب ہوش آیا تو اُس کی آواز سُن کر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے کیونکہ انہیں آواز لوٹںے کا مکمل یقین نہیں تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص کو دس سال قبل کینسر کی تشخیص ہوئی اور پھر آہستہ آہستہ اُن کی آواز مکمل غائب ہوگئی، اس آپریشن کے بعد ان کی آواز اور لہجہ واپس آگیا ہے۔ تاریخ میں پہلی بار کسی کینسر کے مریض پر یہ آپریشن کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment