پنجاب میں ڈینگی پھیلنے لگا

پنجاب میں ڈینگی پھیلنے لگا

لاہور میں رواں سال میں اب تک 14 کیسز رپورٹ
پنجاب میں ڈینگی پھیلنے لگا

ویب ڈیسک

|

2 Mar 2024

پنجاب کے دارالحکومت سمیت مختلف اضلاع میں ڈینگی وائرس پھیلنے لگا۔

سیکریٹری ہیلتھ نے تصدیق کی کہ رواں سال کے دوران اب تک صرف لاہور میں ڈینگی کے 15 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ راولپنڈی میں چار اور فیصل آباد اور بہاولپور میں دو کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ سرگودھا، گجرات، وہاڑی، اوکاڑہ اور ملتان میں بھی ایک ایک کیس سامنے آیا۔

سیکریٹری ہیلتھ علی جان نے کہا کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں اور ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔

ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!