7 hours ago
بڑھاپے میں ڈانس کروانا ظلم ہے، ماہرہ اور ہمایوں کا ناقدین کو جواب

Webdesk
|
9 Jun 2025
ماہرہ خان اور ہمایوں سعید نے اپنی نئی فلم کی تشہیر کے دوران سوشل میڈیا پر آنے والی تنقید کا بہترین جواب مخصوص انداز میں دیا،جو ان کے پرستاروں کو بہت بھایا۔
یہ جوڑی عید الاضحی کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم کی پروموشن کے دوران مختلف پلیٹ فارمز پر نظر آئی،سوشل میڈیا پر بھی ان کے انٹرویوز اور کلپس نے خاصی توجہ حاصل کی، خاص طور پر وہ ویڈیو جس میں یہ دونوں منفی کمنٹس پڑھ کر نہ صرف ہنسے بلکہ بھرپور انداز میں اپنے جوابات بھی دیے۔
ایک صارف کے کمنٹ نے لکھا، اس بڑھاپے میں ان دونوں سے ڈانس کروانا ظلم ہے۔ یہ پڑھ کر ماہرہ اور ہمایوں پہلے تو بے اختیار ہنس پڑے۔ ماہرہ نے ہنستے ہوئے اس بات سے جزوی اتفاق کر لیا، جبکہ ہمایوں نے دل جیت لینے والا جواب دیا: شوق بھی تو بہت ہے، اس لیے ہم ناچتے رہیں گے، اور مزہ تو اس بڑھاپے میں ہی ڈانس کرنے کا ہے۔
ایک اور کمنٹ میں فلم کی پروڈکشن اور لائٹنگ پر تنقید کی گئی، جہاں لکھا گیا تھا کہ اداکار اور اداکارہ ویسے ہی لگ رہے ہیں جیسے عام زندگی میں دکھائی دیتے ہیں۔
اس پر ہمایوں کا جواب تھا، ویسے اس بار تو سب یہی کہہ رہے ہیں کہ ہم سب فریش لگ رہے ہیں، لگتا ہے پروڈکشن پر کافی پیسہ لگایا ہے۔ شاید کمنٹ کرنے والے نے ہماری نہیں، کسی اور فلم کی ویڈیو دیکھ لی ہو!
ماہرہ پر تنقید کرنے والے ایک اور صارف نے لکھا، اس بڈھی عورت کے تو ایکشن ہی ختم نہیں ہوتے۔ جواب میں ہمایوں نے شرارتی انداز میں کہا، ختم ہو ہی نہیں سکتے، بچپن سے اندر گھسے ہوئے ہیں! ماہرہ نے بھی قہقہہ لگاتے ہوئے کہا، جی! ممکن نہیں کہ ایکشن ختم ہو جائیں!
Comments
0 comment