چاہت فتح علی خان کا کرکٹ کھیلنے کا انوکھا انداز سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈیسک
|
14 Apr 2025
پاکستان کے معروف خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھا گئے ہیں۔
ان کا تازہ ویڈیو کلپ جس میں وہ کرکٹ گراؤنڈ میں بولنگ اور بیٹنگ کی مشق کرتے نظر آ رہے ہیں، سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
ہلکے سبز ریشمی لباس میں ملبوس چاہت فتح علی خان کو ویڈیو میں بڑے جوش و خروش سے کرکٹ کے کھیل کا مظاہرہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ یہ وہی گلوکار ہیں جن کا گانا 'بڑو بڑی' پچھلے کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر مقبول ہے۔
اس ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین میں ہلچل مچا دی ہے جنہوں نے گلوکار کی کرکٹ مشق پر متعدد مزاحیہ تبصرے کیے ہیں۔ کئی صارفین نے اس موقع پر اپنے طنزیہ انداز میں رائے کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ چاہت فتح علی خان پہلے بھی یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ انٹرنیٹ پر شہرت پانے سے قبل وہ ایک کرکٹ کھلاڑی تھے۔ اب ان کا یہ نیا ویڈیو ان کے اس دعوے کو مزید تقویت دینے کی کوشش معلوم ہوتی ہے۔
فی الحال یہ ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور مزید وائرل ہونے کی توقع ہے۔
Comments
0 comment