5 hours ago
ڈکی بھائی کی اہلیہ عربوں جتوئی کی ضمانت سے متعلق فیصلہ
ویب ڈیسک
|
24 Oct 2025
سیشن عدالت لاہور نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی جوا بازی سے متعلق ایپس کی تشہیر کے کیس میں عبوری ضمانت میں 6 نومبر تک توسیع کر دی۔
عدالت میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ چوہدری نے سماعت کی، جس کے دوران عروب جتوئی عدالت میں پیش ہوئیں کیونکہ ان کی قبل از گرفتاری ضمانت کی مدت ختم ہو چکی تھی۔
عدالت نے قومی سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت پر تازہ ترین تحقیقاتی رپورٹ پیش کرے۔
ذرائع کے مطابق NCCIA نے ڈکی بھائی، ان کی اہلیہ اور دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ ادارے کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ وہ بین الاقوامی آن لائن جوا نیٹ ورک سے منسلک تھے اور بھاری رقوم کے عوض بیٹنگ ایپس کی تشہیر کرتے تھے۔
دوسری جانب، یوٹیوبر سعد الرحمٰن اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، کیونکہ ان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں پہلے جوڈیشل مجسٹریٹ اور بعد ازاں سیشن عدالت دونوں مسترد کر چکی ہیں۔
Comments
0 comment