فلم اسٹار میرا کو نفسیاتی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا

فلم اسٹار میرا کو نفسیاتی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا

فلم اسٹار میرا آئندہ فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید ذہنی دبائو کا سامنا کر رہی تھیں
فلم اسٹار میرا کو نفسیاتی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا

Webdesk

|

4 Feb 2026

نیویارک: پاکستانی فلم سٹار میرا کو نفسیاتی دبا کے باعث نیویارک کے مونٹیفور میڈیکل سینٹر کے نفسیاتی وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق وہ اپنی آئندہ فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید ذہنی دبائو کا سامنا کر رہی تھیں جس کی وجہ سے انہیں طبی امداد کی ضرورت پیش آئی۔

میرا کی نئی فلم میں شان شاہد اور سونیا حسین بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے جبکہ فلم ایک تھرلر نوعیت کی ہے اور میرا کا کردار نفسیاتی طور پر انتہائی چیلنجنگ بتایا جا رہا ہے۔

 فلم کی مکمل تفصیلات اور دیگر کرداروں کے بارے میں ابھی حتمی معلومات منظر عام پر نہیں آئیں۔

میرا کو آخری بار فلم باجی میں دیکھا گیا تھا جو شائقین اور ناقدین کی جانب سے مثبت ردعمل حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی تاہم اس نئی فلم کے ساتھ میرا کا بڑے پردے پر واپسی کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!