گوادر کتب میلے میں 28 لاکھ روپے کی کتابیں فروخت

گوادر کتب میلے میں 28 لاکھ روپے کی کتابیں فروخت

کتب میلے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی
گوادر کتب میلے میں 28 لاکھ روپے کی کتابیں فروخت

Webdesk

|

17 Feb 2025

بلوچستان کے علاقے گوادر میں چار روزہ کتب میلہ اختتام پذیر ہوگیا جس میں 28 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی کتابیں فروخت ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق مقامی ادارے کی جانب سے 13 تا 16 فروری تک گوادر میں کتب میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں دانشوروں، منصنفین، شعرا، طالب علموں اور عوام بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

کتب میلے میں مقامی و قومی پبلشرز نے حصہ لیا اور کتابوں کے اسٹالز لگائے۔  

اعلامیے کے مطابق کتب میلے میں 28 لاکھ روپے سے زائد کی کتابیں فروخت ہوئیں، ان میں سے 10 لاکھ روپے کی بلوچی اور 18 لاکھ روپے کی اردو اور انگریزی زبانوں کی کتابیں شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق کتب میلے میں فروخت ہونے والی کتابوں میں ادب، ناول اور شاعری کے مجموعے بھی شامل ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!