ہمایوں سعید اپنی بیوی کے پاؤں کیوں دباتے ہیں؟ بڑا انکشاف کردیا

ہمایوں سعید اپنی بیوی کے پاؤں کیوں دباتے ہیں؟ بڑا انکشاف کردیا

شادی کے ابتدائی دنوں میں محبت اتنی گہری نہیں تھی، لیکن وقت کے ساتھ یہ رشتہ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا گیا۔
ہمایوں سعید اپنی بیوی کے پاؤں کیوں دباتے ہیں؟ بڑا انکشاف کردیا

Webdesk

|

8 Jun 2025

پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے اپنی ازدواجی زندگی کے کچھ انوکھے اور دلچسپ پہلوؤں پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ  وہ اپنی اہلیہ کے پاں تک دباتے ہیں۔

اپنی اہلیہ ثمینہ احمد کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے بتایا کہ شادی کے ابتدائی دنوں میں محبت اتنی گہری نہیں تھی، لیکن وقت کے ساتھ یہ رشتہ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا گیا۔

اُنہوں نے شکایت بھی کی کہ ان کی بیوی نے آج تک ان سے آئی لو یو نہیں کہا، حالانکہ وہ ہمیشہ ان کا خیال رکھتی ہیں۔ میں خود اکثر انہیں فون پر آئی لو یو اور آئی مس یو کہتا ہوں، لیکن ان کی طرف سے ایسا کوئی جواب نہیں آتا۔

اداکار نے زور دے کر کہا کہ حقیقی محبت صرف الفاظ تک محدود نہیں ہوتی۔ محبت میں عزت اور بھروسہ ضروری ہے۔ میں اپنی بیوی سے صرف زبانی نہیں، بلکہ اپنے رویے اور عمل سے بھی محبت کا اظہار کرتا ہوں۔

ہمایوں نے اپنی ازدواجی زندگی کا ایک مزیدار واقعہ بھی شیئر کیا۔ انھوں نے بتایا کہ جب میری بیوی ناراض ہوتی ہیں، چاہے غلطی میری نہ بھی ہو، میں انہیں منانے کیلیے ان کے پاں تک دبا لیتا ہوں۔ میں معافی مانگتا ہوں اور جب تک وہ راضی نہ ہوجائیں، ان کے پاں دباتا رہتا ہوں۔

یہ انکشافات ہمایوں سعید نے ایک انٹرویو کے دوران کیے، جہاں انہوں نے اپنی شادی کے ابتدائی دنوں سے لے کر موجودہ دور تک کے سفر پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ان کی زندگی کا تصور بھی اپنی اہلیہ کے بغیر ادھورا لگتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!