جویریہ عباسی نے اپنی شادی کی تصدیق کردی

جویریہ عباسی نے اپنی شادی کی تصدیق کردی

جویریہ عباسی نے انکشاف کیا کہ وہ اور ان کے شوہر تین ماہ قبل شادی کے بندھن میں بندھے تھے
جویریہ عباسی نے اپنی شادی کی تصدیق کردی

Webdesk

|

8 Jul 2024

پاکستان کی اداکارہ جویریہ عباسی نے ایک مبہم پوسٹ شیئر کرنے کے دو ماہ بعد باضابطہ طور پر اپنی شادی کی تصدیق کر دی ہے۔

سما ٹی وی کے مارننگ شو میں جویریہ عباسی نے انکشاف کیا کہ وہ اور ان کے شوہر تین ماہ قبل شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ پروگرام کے دوران انہوں نے اپنے وسیع شوبز کیریئر اور اداکار شہود علوی کے ساتھ اپنی قریبی دوستی پر تبادلہ خیال کیا۔

اپنی شادی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے  انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اب اپنے شوہر کے ساتھ خوشی سے رہ رہی ہیں، جو کہ ایک بزنس مین ہیں ، اُن کا انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی ازدواجی زندگی اچھے سے گزر رہی ہے۔  انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے قریبی دوست شہود علوی سمیت ان کے خاندان نے ان کے فیصلے کی حمایت کی۔

 عباسی نے وضاحت کی کہ انہوں نے اپنی شادی میں تاخیر پیشگی ذمہ داریوں کی وجہ سے کی تھی جس میں اپنے بیمار والدین کی دیکھ بھال اور اپنے غیر شادی شدہ بہن بھائیوں کی کفالت بشمول اداکارہ انوشے عباسی شامل تھیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!