خنثی افراد کو ٹرانس جینڈر نہیں انٹرسیکس پکارا جائے، اسلامی نظریاتی کونسل
واضح جنس کا تعین اسلام میں ناجائز ہے، راغب حسین نعیمی
ویب ڈیسک
|
6 Dec 2024
اسلامی نظریاتی کونسل نے جنس کے تعین کے حوالے سے اپنا وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔
اپنے بیان مین اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین راغب نعیمی نے کہا کہ واضح جنس کو تبدیل کرنا ناجائز ہے تاہم ابہام دور کرنے کیلیے جنس کا تعین کروانا جائز ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام میں کسی فرد کا اپنی واضح جنس کو تبدیل کروانے کی سختی سے ممانعت ہے البتہ غیر واضح جنس کا ابہام دور کرنے کیلیے اس کا تعین جائز ہے۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق خنثی افراد کے لیے انٹرسیکس کا لفظ استعمال کیا جائے اور انہیں ٹرانسجینڈر لکھا یا پکارا نہ جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مرد کی عورت اور عورت کی مرد کی مشابہت اختیار کرنا ناجائز ہے۔
Comments
0 comment