معروف اداکارہ اشنا شاہ 34 سال کی ہو گئیں

معروف اداکارہ اشنا شاہ 34 سال کی ہو گئیں

اشنا شاہ نے اپنی 34 ویں سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے پرانی روایت برقرار رکھی۔
معروف اداکارہ اشنا شاہ 34 سال کی ہو گئیں

Webdesk

|

11 Feb 2025

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ 34 سال کی ہو گئیں۔

اداکارہ اشنا شاہ نے گزشتہ دنوں اپنی 34 ویں سالگرہ کے موقع پر شوبز ستاروں سے بھری تقریب کا انعقاد کیا۔ اشنا شاہ نے اپنی 34 ویں سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے پرانی روایت برقرار رکھی۔

یاد رہے کہ اداکارہ اشنا شاہ اپنی ہر سالگرہ پر کیک کاٹنے سے قبل اپنے بہتر مستقبل کے لیے دعا کرتی ہیں۔اس سال بھی اشنا شاہ نے یہ روایت برقرار رکھی اور اپنے سامنے 3 خوبصورت کیک کاٹنے سے قبل دل ہی دل میں دعا کی۔

اداکارہ اشنا شاہ کی اسٹار اسٹڈ سالگرہ کی تقریب میں کئی نامور فنکاروں نے بھی شرکت کی جو سوشل میڈیا پر اس پارٹی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں۔اشنا شاہ کی سالگرہ کی تقریب کی سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

اس پارٹی میں اداکارہ اشنا شاہ کے شوہر بھی توجہ کا مرکز بنے رہے۔واضح رہے کہ اشنا شاہ کے شوہر پیشہ ور گولفر ہیں جن کا نام حمزہ امین ہے۔اشنا شاہ کی شادی 26 فروری 2023 کو کراچی میں ہوئی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!