معاشرے کو چلینج کرنے کیلیے اداکارہ گنجی ہوگئیں

ویب ڈیسک
|
12 Apr 2025
بالی وڈ اداکارہ شانتی پریا نے سر منڈوا کر سماجی پابندیوں کو چیلنج کیا اور سب کو حیران کردیا۔
بالی وڈ کی معروف اداکارہ شانتی پریا نے اپنے سر کے بال منڈوا کر سماجی روایات کو چیلنج کرتے ہوئے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
اداکارہ نے اپنے مرحوم شوہر کا کوٹ پہن کر بھی تصاویر شیئر کیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
1990 کی دہائی کی مشہور اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بال منڈوانے کے بعد کی تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے لکھا کہ یہ فیصلہ "خود کو سماجی پابندیوں سے آزاد کرنے" کے لیے کیا۔
اداکارہ نے لکھا کہ ’’عورتیں خود کو پنجرے میں بند کر لیتی ہیں، میں بیوٹی کے نام پر طے کردہ معیارات کو توڑنا چاہتی ہوں۔"
شانتی پریا نے 1991 میں فلم 'سوگندھ' سے بالی وڈ میں قدم رکھا تھا۔ وہ تامل، تیلگو اور دیگر زبانوں کی فلموں میں بھی کامیاب رہیں۔ انہوں نے اپنے شوہر کے انتقال کے بعد بھی اپنی پہچان برقرار رکھی۔
کچھ صارفین نے ان کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے اسے "جرأت مندانہ اقدام" قرار دیا۔ دوسروں نے روایتی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تنقید کی۔
ایک صارف نے لکھا کہ "یہ عورت کی آزادی کا نیا اظہار ہے۔" جبکہ دوسرے نے کہا: "عورت کی خوبصورتی اس کے بالوں میں ہوتی ہے۔"
اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ "باغی" نہیں ہیں، بلکہ وہ صرف خواتین کو یہ باور کرانا چاہتی ہیں کہ وہ معاشرے کے طے کردہ معیارات سے ماورا اپنی مرضی سے زندگی گزار سکتی ہیں۔
Comments
0 comment