مہوش حیات اور ہنی سنگھ کے گانے کی پہلی جھلک وائرل
Webdesk
|
5 Nov 2024
ممبئی : پاکستان شوبز کی اداکارہ مہوش حیات اور بھارتی ریپر و گلوکار ہنی سنگھ کے نئے میوزک ویڈیو کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی۔
ہنی سنگھ نے اپنے نئے میوزک ویڈیو میں پاکستان کی صف اول کی اداکارہ مہوش حیات کو شامل کیا ہے جس کا اعلان ان کی جانب سے کچھ دن قبل کیا گیا تھا۔
تاہم اب اس میوزک ویڈیو کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی ہے یہ میوزک ویڈیو ہنی سنگھ کی ایلبم گلوری کا حصہ ہے جو 8 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔
ویڈیو کے ٹیزر کو ٹی سیریز میوزک کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے جس میں ہنی سنگھ اور مہوش حیات کو بھی ٹیک کیا گیا۔
اس ویڈیو میں مہوش حیات کو کالے رنگ کے بولڈ لباس میں ہنی سنگھ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، یہ ویڈیو اور اس کے سکرین شاٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں جبکہ صارفین بولڈ لباس پہننے پر مہوش حیات کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
Comments
0 comment