میرے خلاف مسلسل سازش ہورہی ہے، فلم اسٹار میرا

میرے خلاف مسلسل سازش ہورہی ہے، فلم اسٹار میرا

میں صبا قمر اور ماہرہ خان کے بے بنیاد پراپیگنڈہ کی مذمت کرتی ہوں
میرے خلاف مسلسل سازش ہورہی ہے، فلم اسٹار میرا

Webdesk

|

30 Jan 2026

کراچی: لولی ووڈ اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ بعض اداکارائیں میرے خلاف سازش کررہی ہیں اور کراچی کی ڈرامہ پروڈکشن میں میرے خلاف لابنگ کررہی ہیں وہ میری فنکارانہ صلاحیتوں سے خوفزدہ ہیں۔

میرا لاہور سے ٹیلیفون پر میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں میرا نے کہا کہ بعض پروڈکشن ہاؤسز نے مجھے بتایا کہ ماہرہ خان اور صبا قمر میری مسلسل مخالفت کررہی ہیں اور میرے خلاف یہ بھی پراپیگنڈہ کرہی ہیں کہ میں کراچی والوں کے خلاف ہوں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ میں کراچی کے خلاف نہیں ہوں بلکہ کراچی کے ڈرامہ پروڈکشن ھاسز کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں صبا قمر اور ماہرہ خان کے بے بنیاد پراپیگنڈہ کی مذمت کرتی ہوں کہ میرے خلاف سازشیں بند کردیں اور اپنے کام سے کام رکھیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!