ندال میمن منظر عام پر آگئے: ’اونیجا سے محبت کا اعتراف‘، بڑے انکشافات

ندال میمن منظر عام پر آگئے: ’اونیجا سے محبت کا اعتراف‘، بڑے انکشافات

ندال میمن کا غیر ملکی یوٹیوبر کو انٹرویو ۔۔۔ اونیجا تین ماہ تک پاکستان میں رہی
ندال میمن منظر عام پر آگئے: ’اونیجا سے محبت کا اعتراف‘، بڑے انکشافات

ویب ڈیسک

|

14 Apr 2025

امریکا سے محبت کی تلاش میں کراچی آنے والی خاتون کی آمد پر روپوش ہونے والا ندال احمد میمن منظر عام پر آگیا۔

کراچی کے 19 سالہ ندال احمد میمن نے اونیجا اینڈریو رابنسن کے حوالے سے خاموشی کی اور انکشاف کیا کہ میں ڈھائی سال سے اونیجا کو جانتا ہوں۔

یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ندال نے اونیجا کے ساتھ اپنے تعلق کی تفصیلات شیئر کیں اور بتایا کہ امریکی خاتون تین ماہ تک کراچی میں رہیں اور اس دوران اُن کی فیملی، والدہ بہنوں نے نہ صرف ملاقات کی بلکہ ساتھ باہر کھانا کھایا اور شاپنگ پر بھی گئے۔

ندال نے اپنے روپوش ہونے پر کہا کہ وہ کراچی میں ہی تھے اور کبھی شہر نہیں چھوڑا۔انہوں نے تصدیق کی کہ وہ امریکی خاتون کے ساتھ تعلقات میں تھے اور ان کا پاکستان آنے کا فیصلہ مکمل طور پر ان کا اپنا تھا۔  

انہوں نے کہا کہ "وہ تین ماہ پاکستان میں رہیں اور ہوٹل میں ٹھہریں۔ اس دوران میرا خاندان اور میں ان کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے۔ وہ میری والدہ اور بہنوں کے ساتھ شاپنگ پر بھی گئیں، اب بھی رابطہ ہے،"۔

ندال نے اونیجا کو چھوڑنے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی ان سے بات چیت کرتے ہیں اور اونیجا نے کبھی ان پر دھوکا دہی کا الزام نہیں لگایا۔ انہوں نے میڈیا پر بغیر تصدیق کے معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کا الزام لگایا۔ 

انہوں نے زور دے کر کہا کہ "میں نے سنا ہے کہ لوگ کہتے ہیں میں نے انہیں چھوڑ دیا یا دھوکہ دیا، لیکن یہ سچ نہیں۔ ہم اب بھی بات کرتے ہیں۔ کوئی ایک ویڈیو بھی نہیں جس میں وہ کہتی ہوں کہ میں نے انہیں چھوڑ دیا،"۔

شادی کی افواہوں کے بارے میں پوچھے جانے پر نیدال نے جواب دیا، "ہماری شادی نہیں ہوئی۔ مجھے نہیں پتہ اونیجہ یہ کیوں کہہ رہی ہیں۔‘‘  

انہوں نے کہا کہ "ہر جوڑے کی طرح ہم ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔ ہر رشتے میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں۔ ہم مختلف منصوبوں پر کام کر رہے ہیں اور جلد ہی لوگ ہمیں دوبارہ اکٹھا دیکھیں گے۔‘‘  

اب ندال کے انٹرویو کے بعد معاملے کے نئے پہلو سامنے آئے ہیں۔ 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!