14 hours ago
نادیہ حسین نے ایف آئی اے پر رشوت طلب کرنے کا الزام عائد کردیا

Webdesk
|
12 Mar 2025
ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے ایف آئی اے کراچی پر اپنے شوہر عاطف خان کے مبینہ کرپشن کیس میں رشوت طلب کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
نادیہ حسین نے انسٹاگرام پر نعمان صدیقی کی آڈیو کالز اور واٹس ایپ اسکرین شاٹس شیئر کیں، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کراچی ایف آئی اے زون کے ڈائریکٹر ہیں۔
نادیہ حسین کے شوہر عاطف محمد خان کو 540 ملین روپے کے غبن کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے شکایت کے بعد ان کی گرفتاری کی تصدیق کردی تھی۔
نادیہ حسین نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ میں حیران ہوں کہ ایک ایسے شخض کے فون کرنے اور ڈھٹائی کے ساتھ رشوت مانگنے کی جرات یہ جانتے ہوئے کہ ایسی صورتحال میں ایک شخص پہلے ہی بہت حساس اور جذباتی اور تناؤکی کیفیت میں ہے ۔
نادیہ حسین نے لکھا کہ اس شخص نے پہلے میرے بیٹے کو کال کرنے کی کوشش کی اور پھر میرے بیٹے نے اسے میرا نمبر دیا اور اس کے ساتھ میری 20 منٹ کی ریکارڈ شدہ گفتگو موجود ہے، اس نے تقاضا کیا کہ اسے 15منٹ میں 5ملین کیش چاہئے جو میں اپنے ڈرائیور کو لے کر بھیجو اور باقی اگلے دن۔۔
انہوں نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں تحریر کیا کہ اس نے میری ساس کو بھی فون کرکے بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔
Comments
0 comment