اننت امبانی کی شادی میں کون سی مشہور عالمی شخصیات شرکت کریں گی؟

اننت امبانی کی شادی میں کون سی مشہور عالمی شخصیات شرکت کریں گی؟

معروف کارداشیان سسٹرز کا اس شادی میں آنا سب کے لیے حیرت انگیز تھا
اننت امبانی کی شادی میں کون سی مشہور عالمی شخصیات شرکت کریں گی؟

Webdesk

|

12 Jul 2024

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی سات ماہ سے زائد عرصے تک چلنے والی شادی سے قبل پیسہ پانی کی طرح بہایا گیا، جبکہ شادی کی تقریبات میں شرکت کرنے والی شخصیات بھی سب کی توجہ کا مہور بنی رہیں۔

شادی میں شرکت کرنے والی چند مشہور شخصیات یہ ہیں؟

معروف کارداشیان سسٹرز کا اس شادی میں آنا سب کے لیے حیرت انگیز تھا، لیکن جب جمعے کو کِم اور کلویی کارداشیان انڈیا پہنچیں تو ان کا بھرپور استقبال کیا گیا۔

دنیا کی مشہور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے سربراہ مارک زگربرک اپنی اہلیہ کے ہمراہ شادی میں شریک ہورہے ہیں، وہ جام نگر میں ہونے والی تقریبات کے 12 سو مہمانوں کی فہرست میں بھی شامل تھے۔

مشہور ریسلر اور اداکارجان سینا بھی جمعے کو شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچیں ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔

برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر بھی شادی میں میں شرکت کررہے ہیں، اگرچہ یہ کوئی حیرانگی کی بات نہیں کیونکہ وہ طویل وقت سے امبانی خاندان کے دوست ہیں۔

مشہور سیلیبرٹی جوڑی ڈیوڈ اور وکٹوریا بیکھم بھی شادی میں شرکت کرے گی۔ اگرچہ ان کے ابھی تک انڈیا پہنچنے کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

برطانیہ ہی کے ایک اور سابق وزیراعظم بورس جانسن بھی شادی میں شرکت کے لیے انڈیا آچکے ہیں۔

امبانی خاندان کی تقریبات میں امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن پہلے بھی شرکت کرتی رہی ہیں اور امید ہے کہ وہ اس شادی میں بھی شرکت کریں گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اور ان کے خاندان کی شادی میں شمولیت کی اطلاعات ہیں۔ انہوں نے مارچ میں ہونے والی شادی سے قبل ہونے والی تین روزہ تقریبات میں بھی شرکت کی تھی۔


Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!