نسیم شاہ کا ہمشکل بھارتی نوجوان

نسیم شاہ کا ہمشکل بھارتی نوجوان

نسیم شاہ کے ہمشکل بھارت میں یوٹیوبر ہیں
نسیم شاہ کا ہمشکل بھارتی نوجوان

ویب ڈیسک

|

15 Feb 2025

کہتے ہیں ایک انسان کے زیادہ سے زیادہ 7 ہمشکل دنیا میں پائے جاتے ہیں تاہم اُن کا ملنا محض اتفاق ہی ہوتا ہے۔

بالی ووڈ، کھیلوں سمیت دیگر شعبوں کی مشہور شخصیات کے ہم شکل سامنے آچکے ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین خود بھی حیران رہ جاتے ہیں۔

اب ایسے ہی ایک بھارتی نوجوان کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کا ہمشکل ہے۔

بھارتی نوجوان نے ریئلٹی شو انڈیا گاٹ ٹیلنٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ انہوں نے بالی ووڈ کے غیر اخلاقی گانوں پر بھی لب کشائی کی۔

انہوں نے کہا کہ جب اس طرح کے واہیات گانے پروگرامز میں بجتے ہیں تو کیا حالت ہوتی ہے اس کا اندازہ شاید آپ کو نہیں ہے،

سنجیدہ موضوع کے باوجود صارفین نے اپنی توجہ اور کمنٹس کو صرف اسی تک محدود رکھا کہ نوجوان نسیم شاہ کا ہمشکل ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی نوجوان کو نسیم شاہ کا بچھڑا ہوا بھائی قرار دیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!