پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی کی بھارتی فلم میں انٹری

پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی کی بھارتی فلم میں انٹری

بھارتی پنجاب فلم میں عمران عباس سمیت دیگر پاکستانی فنکار بھی نظر آئیں گے
پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی کی بھارتی فلم میں انٹری

ویب ڈیسک

|

17 Feb 2024

پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی کو بھی بھارت کی پنجاب فلم میں کردار مل گیا۔

کنزہ ہاشمی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی نئی آنے والی بھارتی پنجاب فلم کا پوسٹر شیئر کیا اور فلم کا نام بھی بتایا۔

اس فلم کا نام ’حال کی اے‘ (کیا حال ہے) رکھا گیا ہے جبکہ اس کی کہانی امان سندھو اور طیب مدنی نے لکھی، پروڈکشن کی ذمہ داری طیب مدنی، امن پریت سنگھ اور رجوندر سنگھ نے انجام دی ہے۔

اس فلم میں پاکستانی اداکار عمران عباس اور پاکستانی کامیڈین ہنی البیلا بھی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنزہ ہاشمی پاکستانی لڑکے کا کردار ادا کریں گی مگر ابھی تک اس کی حتمی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

کنزہ ہاشمی کی یہ فلم نومبر 2024 میں ریلیز کی جائے گی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!