نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ کے میک اپ پر کروڑوں خرچ، تنازع کھڑا ہوگیا

نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ کے میک اپ پر کروڑوں خرچ، تنازع کھڑا ہوگیا

یہ اعداد و شمار فریڈم آف انفارمیشن موومنٹ کی درخواست پر جاری کیے گئے
نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ کے میک اپ پر کروڑوں خرچ، تنازع کھڑا ہوگیا

Webdesk

|

11 Sep 2026

تل ابیب: اسرائیل کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2019 کے آغاز سے اگست 2026 تک ملک کے وزرائے اعظم کے کاسمیٹکس اور ہیئر اسٹائلنگ پر تقریبا 1.43 ملین شیکل خرچ کیے گئے۔

 ان اخراجات میں اسرائیل کے اندر ہونے والی خدمات کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک سرکاری دوروں کے دوران میک اپ اور ہیئر ڈریسنگ کے اخراجات بھی شامل ہیں۔

یہ اعداد و شمار فریڈم آف انفارمیشن موومنٹ کی درخواست پر جاری کیے گئے۔ عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت کی رپورٹ کے مطابق اس مدت کا زیادہ تر حصہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے وزارت عظمی کے منصب پر گزارا۔

 دستیاب سرکاری ریکارڈ کے مطابق نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ سے متعلق اخراجات مجموعی رقم کا تقریبا 90 فیصد بنتے ہیں۔

وزرائے اعظم کی کاسمیٹکس پر خرچ کی گئی 14 لاکھ 30 ہزار شیکل کی رقم امریکن ڈالرز میں تقریبا 4 لاکھ 70 ہزار اور پاکستانی روپوں میں 13 کروڑ روپے سے زیادہ بنتی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!