راحت فتح کے صدارتی ایوارڈ پر جویریہ سعود کا دلچسپ تبصرہ

راحت فتح کے صدارتی ایوارڈ پر جویریہ سعود کا دلچسپ تبصرہ

میں تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ معزز صدر کی طرف سے مجھے ہلالِ امتیاز اور ستارہ امتیاز ایوارڈز دیا گیا
راحت فتح کے صدارتی ایوارڈ پر جویریہ سعود کا دلچسپ تبصرہ

Webdesk

|

24 Mar 2024

  کراچی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی قوال و گلوکار راحت فتح کو‘پاکستانی اداکارہ و میزبان جویریہ سعود نے صدارتی ایوارڈ ملنے پر دم والا پانی’یاد دلا دیا۔

23مارچ کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی موسیقار راحت فتح علی خان کو پاکستانی اور جنوبی ایشیائی موسیقی کی صنعت کے لیے خدمات پر پاکستان کے دوسرے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’ہلال امتیاز‘ سے نوازا۔

ایوارڈ ملنے کی ویڈیو راحت فتح علی خان نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ معزز صدر کی طرف سے مجھے ہلالِ امتیاز اور ستارہ امتیاز ایوارڈز دیا گیا۔

ایوارڈ ملنے کی خوشی میں راحت فتح علی خان نے اپنے خاندان، دوستوں اور پُرستاروں کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جن کی وجہ سے میں آج اس مقام پر پہنچا ہوں، میں اپنے فن سے پاکستان کی خدمت جاری رکھوں گا۔

راحت فتح علی خان کو صدارتی ایوارڈ ملنے کی خبر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے شروع کردیے جن میں پاکستانی اداکارہ و میزبان جویریہ سعود بھی شامل تھیں۔

راحت فتح علی خان کے پیر کے پانی کا ذکر کرتے ہوئے جویریہ سعود نے دلچسپ انداز میں کہا کہ‘بابا کا دم کیا ہوا پانی کام آگیا’۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!