20 hours ago
رجب اور دوستوں کی غیر اخلاقی ویڈیو لیک، ’فون ہیک کر کے یہ سب کیا گیا‘

ویب ڈیسک
|
29 Jul 2025
حال ہی میں پاکستانی ٹک ٹاک کی دنیا میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے، جس کا مرکز مشہور ٹک ٹاکر رجب بٹ اور ان کے قریبی دوست بنے ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرتی حالیہ ویڈیوز اور افواہوں نے صارفین کو حیران کر دیا ہے، اور ہر طرف انہی موضوعات پر بات ہو رہی ہے۔
گزشتہ دنوں رجب بٹ کے انتہائی قریبی دوستوں، حیدر شاہ، مان ڈوگر، اور شہزی کی قابل اعتراض ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔
ان ویڈیوز کے وائرل ہونے پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ کئی افراد اس پر حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں کہ عوامی سطح پر مذہبی رجحان رکھنے والے افراد کی ایسی ویڈیوز کیوں بنائی گئیں؟
رجب بٹ اور ان کے ساتھیوں کا موقف ہے کہ ان کا ذاتی ڈیٹا ہیک کر کے یہ ویڈیوز وائرل کی گئی ہیں۔
تاہم، سوشل میڈیا صارفین یہ سوال بھی اٹھا رہے ہیں کہ اگر ویڈیوز ہیک بھی ہوئی ہیں، تو یہ بنائی ہی کیوں گئیں؟ خاص طور پر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ حیدر شاہ ویڈیو کال پر جسے اپنا جسم دکھا رہے ہیں، وہ کوئی اور نہیں بلکہ خود رجب بٹ ہیں۔
اس تمام صورتحال کے دوران رجب بٹ اور ایک اور ٹک ٹاکر زارا ملک کے تعلقات بھی زیر بحث ہیں۔ افواہیں ہیں کہ رجب بٹ دبئی میں زارا ملک کے ساتھ مقیم ہیں۔
صارفین یہ الزامات بھی لگا رہے ہیں کہ رجب بٹ اپنی حاملہ اہلیہ ایمان کو دھوکا دے رہے ہیں۔
رجب بٹ اور زارا ملک کو دبئی میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے، اور ان کی کچھ ایسی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جو ان کے درمیان قربت کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔
ایک قوالی نائٹ میں بھی دونوں ساتھ نظر آئے، اور ان کی ایک جیسی ڈریسنگ بھی سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ جس رنگ کی شرٹ رجب بٹ پہنتے ہیں، زارا ملک بھی اسی رنگ کی شرٹ میں نظر آتی ہیں۔
Comments
0 comment