شام ادریس کا ڈکی بھائی کو بے نقاب کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
|
26 Jan 2025
معروف یوٹیوبر شام ادریس نے اپنے حریف ڈکی بھائی کے خلاف ایک نیا محاذ کھول دیا۔
شام ادریس نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی اور اعلان کیا کہ اب وہ معروف یوٹیوب ڈکی بھائی کو بے نقاب کریں گے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ثبوتوں کے ساتھ معروف یوٹیوبر کو بے نقاب کریں گے اور اُن کے مظالم کی داستان سامنے لائیں گے جو انہوں نے چھوٹے کانٹینٹ کریئٹر اور یوٹیوبر کے ساتھ کیے ہیں۔
شام نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 7 سال پہلے میں جس شخص کے خلاف بول رہا تھا اور پھر چپ ہوا اس کی وجہ تھی، میں سمجھتا تھا کہ وہ انسان بن جائے گا مگر ایسا نہیں ہوا، اب وقت جاگنے کا ہے۔
انہوں نے اپنی مختصر ویڈیو میں چند یوٹیوبر کو بھی شامل کیا ہے جن میں وہ ڈکی بھائی کے اوپر الزامات لگاتے اور ثبوت دیتے نظر آرہے ہیں۔ ایک نے دعویٰ کیا کہ ڈکی بھائی نے اُسے کیس کرنے اور دیگر دھمکیاں دیں جبکہ گھر سے اٹھا کر تشدد کا نشانہ بنا کر معافی منگوائی اور پھر جھوٹی قسمیں کھانے تک مجبور کیا،ا س دوران ویڈیو بھی ریکارڈ کی گئی۔
Comments
0 comment