شام ادریس کو مبینہ طور پر نماز کی توہین کرنے پر تنقید کا سامنا

Webdesk
|
6 Mar 2025
معروف یوٹیوبر شام ادریس سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر نماز کی بے حرمتی کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے۔
شام ادریس کے انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں انہیں نماز پڑھتے اور اپنے لیے دعا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ دعا ختم کرنے کے فورا بعد جن لوگوں کو نماز کے لیے لے جا رہے تھے وہ غائب ہو گئے۔
ویڈیو شیئر ہونے کے فورا بعد ہی لوگوں نے شام ادریس پر تنقید شروع کر دی یا مبینہ طور پر نماز کا مذاق اڑانے پر تنقید کا نشانہ بنایا شروع کردیا۔
اس سے قبل شام ادریس اپنے دیرینہ حریف ڈکی بھائی پر سنگین الزامات لگا چکے ہیں اور اپنے دعوں کی تائید کے لیے ثبوت بھی پیش کر چکے ہیں۔
دونوں کے درمیان پچھلے سات سالوں سے جھگڑا چل رہا تھا، جس کی شروعات اس وقت ہوئی جب ڈکی بھائی نے شام ادریس کی ڈیلی بلاگنگ پر تنقید کی اور اس کی شادی سمیت ذاتی معاملات پر تبصرہ کیا۔
Comments
0 comment