شروتی ہاسن نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنادی

شروتی ہاسن نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنادی

شروتی ہاسن نے مقبول ساؤتھ انڈین اداکار یش کی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’ٹاکسک‘ کو جوائن کر لیا
شروتی ہاسن نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنادی

Webdesk

|

19 Mar 2024

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شروتی ہاسن کو ایکشن سے بھرپور ساؤتھ انڈین فلم میں اہم کردار مل گیا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شروتی ہاسن نے مقبول ساؤتھ انڈین اداکار یش کی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’ٹاکسک‘ کو جوائن کر لیا جہاں وہ بھرپور ایکشن میں نظر آ سکتی ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ فلم کی کہانی کو گوا میں فلمایا جائے گا۔ بھاری بجٹ سے بننے والی فلم کی ہدایت کاری کے فرائض گیتو موہن داس انجام دیں گے۔’ٹاکسک‘ کی کہانی منشیات مافیا کے گرد گھومتی ہے جس میں بھرپور ایکشن دیکھنے کو ملے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شروتی ہاسن اس فلم میں اہم کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گی۔ اس سلسلے میں فلمسازوں کی طرف سے باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔

مداح ابھی سے اس کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں،کے وی این پروڈکشنز کے بینر تلے تیار ہونے والی فلم ’ٹاکسک‘ کی ریلیز 10 اپریل 2025 کو متوقع ہے۔

یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ کرینہ کپور بھی یش کی فلم میں جلوہ گر ہو سکتی ہیں۔ کرینہ کپور نے خود سوشل میڈیا پراپنے چاہنے والوں سے گفتگو کے دوران اس بات کا عندیہ دیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!