سندھی ثقافت کا دن کب سے منایا جارہا ہے؟

سندھی ثقافت کا دن کب سے منایا جارہا ہے؟

سندھ اور کراچی سمیت دنیا بھر میں بسنے والے سندھی آج ثقافتی دن منارہے ہیں
سندھی ثقافت کا دن کب سے منایا جارہا ہے؟

Webdesk

|

3 Dec 2023

سندھ سمیت دنیا بھر میں آج سندھی ثقافت کا دن منایا جارہا ہے، جس کا مقصد عالمی سطح پر سندھی ثقافت، اس کی تعریف کو عالمی سطح پر روشناس کرانا ہے۔

سندھی ثقافت کا دن ہر سال دسمبر کے پہلے ہفتے میں پڑنے والے اتوار کو منایا جاتا ہے جس کا آغاز سال 2010 سے ہوا۔

اس کا آغاز کیسے ہوا ؟ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں

سنہ 2010 میں آصف علی زرداری پاکستان کے صدر تھے اور وہ دنیا بھر کے دوروں کے موقع پر سندھی ٹوپی لگا کر جاتے ، عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرتے تھے۔

آصف زرداری کی یہ ادا سندھ کے رہنے والوں کو تو پسند آئی البتہ ایک معروف تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے اس حوالے سے ایک تنقیدی پروگرام کیا اور سندھی ٹوپی کو بدمعاشی سے تشبیہ دی۔

Majid Agha on X:

شاہد مسعود کے اس پروگرام پر انہیں سندھ کے باسیوں بالخصوص ایکٹویسٹ و سیاسی کارکنان کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اس پر زبردست مہم بھی چلی۔

بعد ازاں نجی سندھی ٹی وی کے مالک نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو جواب دینے اور سندھی ثقافت سے دنیا کو روشناس کرانے کیلیے سندھی ثقافتی دن منانے کا اعلان کیا، ابتدائی سالوں میں یہ ہر جماعت اور گروہ علیحدہ تاریخ پر اس دن کو مناتا تھا تاہم بعد میں مشترکہ فیصلہ یہ ہوا کہ دسمبر کے پہلے اتوار کو تمام جماعتیں، برادریاں سندھی ثقافت کا دن منائیں گی۔

Abdul Majid Kalwar on X:

اس دن کو اب سندھی عوام عید بھی کہتے ہیں اور ثقافتی دن کے حوالے بھرپور تیاریاں بھی کرتے ہیں۔ ثقافتی دن کے لیے خاص لباس، ٹوپی اور اجرک تیار کی جاتی ہے۔

اس دن کو دنیا بھر میں بسنے والے سندھی شیان شان طریقے سے مناتے ہیں، جبکہ کراچی سمیت سندھ بھر میں ریلیاں، جلسے اور جلوس منعقد کیے جاتے ہیں، اس کے علاوہ گورنر ہاؤس کے قریب پریس کلب چورنگی پر صبح سے شام تک رنگا رنگ پروگرام جاری رہتا ہے۔

اس پروگرام میں سندھی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں اور پھر سورج ڈھلتے ہی سب اپنے اپنے گھروں کو چلے جاتے ہیں۔ سارا دن شاہراہوں ، گلیوں اور محلوں میں نوجوان اور بچے سندھی گیتوں پر دیوانہ وار رقص کرتے نظر آتے ہیں۔

Three-day Sindhi Culture Day family festival kicks off

سیاسی قائدین کی جانب سے بھی اس دن کی مناسبت سے عوام کیلیے مبارک باد کے پیغامات بھیجے جاتے ہیں جبکہ پروگرامز کا خصوصی انعقاد ہوتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!