سلمان خان ہمیشہ فیروزی بریسلٹ کیوں پہنتے ہیں؟

سلمان خان ہمیشہ فیروزی بریسلٹ کیوں پہنتے ہیں؟

سلمان خان ہمیشہ یہاں تک کہ خصوصی تقریبات میں بھی اپنے دائیں ہاتھ میں فیروزی رنگ کے پتھر والا ایک بریسلٹ پہنے نظر آتے ہیں۔
سلمان خان ہمیشہ فیروزی بریسلٹ کیوں پہنتے ہیں؟

Webdesk

|

11 Sep 2026

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کے دائیں ہاتھ میں ہمیشہ فیروزی بریسلٹ پہنے رہنا ایک مرتبہ پھر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

سلمان خان ہمیشہ یہاں تک کہ خصوصی تقریبات میں بھی اپنے دائیں ہاتھ میں فیروزی رنگ کے پتھر والا ایک بریسلٹ پہنے نظر آتے ہیں۔

یہ معاملہ پہلے بھی کئی بار سامنے آچکا ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس حوالے سے مختلف چہ مگوئیاں کرتے رہے ہیں۔

سلمان خان مداحوں کے ذہنوں میں آنے والے ان سوالوں کے جواب اپنے ایک پرانے انٹرویو میں دے بھی چکے ہیں جو کہ اب ایک بار پھر سے منظرِ عام پر آیا ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ 'میرے والد سلیم خان اسی طرح کا بریسلٹ پہنا کرتے تھے جس کے ساتھ میں بچپن میں کھیلا بھی کرتا تھا اور پھر فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد والد نے یہ بریسلٹ مجھے تحفے میں دیا جو وقت کے ساتھ میرے اسٹائل اور شخصیت کا مستقل حصہ بن گیا'۔

اس کے علاوہ سلمان خان فیروزی پتھر سے متعلق یہ عقیدہ بھی رکھتے ہیں کہ یہ پتھر منفی اثرات کو اپنے اندر جذب کرکے انسان کے ذہن کو ہر طرح کے تناو سے محفوظ رکھتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!