سوشل میڈیا دور میں ٹرولنگ زندگی کا لازمی حصہ ہے، کاجول

سوشل میڈیا دور میں ٹرولنگ زندگی کا لازمی حصہ ہے، کاجول

میں شکرگزار ہوں کہ میری زندگی کا بیشتر حصہ سوشل میڈیا کے بغیر گزرا ہے
سوشل میڈیا دور میں ٹرولنگ زندگی کا لازمی حصہ ہے، کاجول

Webdesk

|

22 Oct 2024

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے دور میں مشہور شخصیت کیلیے ٹرولنگ زندگی کا لازمی حصہ بن گئی ہے۔

کاجول نے ایک تقریب کے دوران سوشل میڈیا ٹرولنگ سے نمٹنے، کیرئیر میں توازن برقرار کھنے اور مشہور شخصیت کی زندگی کی پیچیدگیوں پر کھل کر بات کی۔انہوں نے سوشل میڈیا پر زیر گردش گلیمرس تصاویر اور اْن کے پیچھے کی حقیقت سے متعلق بھی اظہار خیال کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ میں شکرگزار ہوں کہ میری زندگی کا بیشتر حصہ سوشل میڈیا کے بغیر گزرا ہے، 6 سال پہلے ہی سماجی رابطے کی دنیا میں قدم رکھا ہے، یہاں زندگی غیر حقیقی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہآپ میری ریڈ کارپٹ کی تصاویر دیکھیں گے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ میں صبح 5 بجے اٹھ جاتی ہوں اور رات ساڑھے 11 بجے تھک ہار کر گھر واپس لوٹتی ہوں، اگلے روز پھر سے کام شروع ہوجاتا ہے۔

کاجول نے مزید کہا کہ ہمارے زندگی میں بھی اچھے اور برے دن آتے ہیں، ہم بھی سب ہی کی طرح محنت کرتے ہیں لیکن جب پوسٹ سامنے آتی ہے تو ہم مسکراتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!