ثنا خان اپنے بیٹے طارق جمیل کو دنیا کے سامنے لے آئیں۔۔

ثنا خان اپنے بیٹے طارق جمیل کو دنیا کے سامنے لے آئیں۔۔

ثنا خان اور ان کے شوہر مفتی انس کے یہاں گزشتہ برس بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی
ثنا خان اپنے بیٹے طارق جمیل کو دنیا کے سامنے لے آئیں۔۔

Webdesk

|

4 Apr 2024

ممبئی: اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان نے اپنے بیٹے طارق جمیل کا چہرہ دنیا کو دکھا دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اداکارہ ثنا خان نے مختصر ویڈیو شیئر کی،اس ویڈیو میں انہیں اپنے بیٹے طارق جمیل کو گود میں اٹھائے کسی تقریب سے نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سابقہ اداکارہ تقریب سے نکل کر گاڑی میں بیٹھنے کے لئے جا رہی ہوتی ہیں کہ فوٹو گرافر صحافی و مداح انہیں تصاویر بنوانے کے لیے روک لیتے ہیں اسی اثنا میں ان کے بیٹے کے چہرے کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔

بعدازاں اداکارہ نے مذکورہ مختصر ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی اور ساتھ ہی اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میرا بیٹا عالم بنے گا۔

واضح رہے کہ ثنا خان اور ان کے شوہر مفتی انس کے یہاں گزشتہ برس بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، انہوں نے مولانا طارق جمیل سے متاثر ہو کر اپنے بیٹے کا نام بھی سید طارق جمیل رکھا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!