ٹک ٹاکر کنول آفتاب کی مبینہ غیر اخلاقی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Webdesk
|
27 Nov 2024
پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کنول آفتاب کی مبینہ غیر اخلاقی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ویڈیو مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی ہے اور یہ جعلی ویڈیو ہے جبکہ کئی صافین اسے جعلی ویڈیو قرار دینے سے انکار کررہے ہیں۔
اس معاملے پر اب تک کنول آفتاب یا ان کے شوہر ذوالقرنین سکندر کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان یا ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کنول آفتاب سوشل میڈیا پر اپنی منفرد شخصیت اور دلچسپ مزاحیہ مواد کے باعث مشہور ہیں وہ اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پرشیئر کرتی ہیں۔
کنول آفتاب کے انسٹاگرام پر 40 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں، ان کے شوہر اور ان کی بیٹی ایزل ذوالقرنین بھی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ مشہور ہیں۔
ویڈیو کی حقیقت تاحال غیر واضح ہے لیکن اس کی گردش نے آن لائن پرائیویسی اور ڈیجیٹل سیکیورٹی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
Comments
0 comment